ETV Bharat / city

جے پور کے سبھاش چوک تھانے کے باہر مسلمانوں کا احتجاج - Subhash Chowk police station in Jaipur

مظاہرین نے سڑک کو کافی دیر تک جام رکھا، لڑکی کے لاپتہ ہونے کے معاملے میں پولیس پر کوتاہی کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

Muslims protest outside Subhash Chowk police station in Jaipur

author img

By

Published : Sep 25, 2021, 3:00 AM IST

بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع سبھاش چوک تھانے کے باہر مسلم برادری کی جانب سے آج احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے یہاں پر سڑک کو جام کر دیا گیا۔

جے پور کے سبھاش چوک تھانے کے باہر مسلمانوں کا احتجاج

اس دوران کثیر تعداد میں پولیس اہلکار بھی تھانے کے باہر تعینات کیے گئے، مسلم برادری کے لوگوں کو سمجھانے کے لیے یہاں پر پولیس محکمے کے افسران پہنچے، لیکن احتجاجی مظاہرہ کر رہے لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: جےپور میں مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

اس پورے معاملے کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر کی ایک بچی لاپتہ ہے، بچی کے لاپتہ ہونے کے بعد میں ہم لوگوں کی جانب سے سبھاش چوک تھانے میں ایک رپورٹ درج کروائی گئی، لیکن ہم لوگوں کو پتہ چلا کہ وہ ایک لڑکے کے ساتھ چلی گئی ہے جس کے بعد ہم گزشتہ شب کو بھی تھانے پہنچے تھے، جس کے بعد ہم لوگوں کو تھانے کی جانب سے اس بات کا بھروسہ بھی دلایا گیا تھا کہ آپ کی بچی کو ہم آپ کو سپرد کر دکے گے لیکن ابھی دوپہر تک ہم لوگوں کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ اس لئے ان لوگوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور ہم لوگوں نے تھانے کے باہر جام لگا دیا ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کو پولیس محکمہ کے اعلی افسران کی جانب سے کاروائی کا بھروسہ دلایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.