جے پور: ریاست کے گروگرام Namaz in Grugram میں مسلمانوں کو کھلی جگہوں پر نماز جمعہ پڑھنے سے روکنے کا معاملہ راجستھان پہنچ چکا ہے۔ یہاں کے مسلم تنظیموں Muslim organizations Demand for Namaz کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ہریانہ حکومت کو چاہیے کہ مسجد تعمیر کروانے کی اجازت دی جائے، مسلم تنظیموں کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ہریانہ ہی نہیں بلکہ پورے ہندوستان میں کئی ریاستوں میں مسجد تعمیر کروانے کی اجازت ہی نہیں دی جا رہی ہے۔ جب کہ بڑے بڑے مندر جگہ جگہ نظر آ رہے ہیں، راستوں کو روک کر مندروں کی تعمیر کروائی جا رہی ہے، لیکن جب مساجد بنانے کی بات آتی ہے تو حکومت اجازت ہی نہیں دیتی۔
یہ مسلمانوں کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے، مسلم تنظیموں کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ جس طرح سے آبادی میں اضافہ ہوگا اس طرح سے مسجدوں کی تعداد زیادہ ہونی چاہیے۔
مسلم تنظیموں کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ہم تمام ریاستوں کی حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ مسجد تعمیر Mosque repair in Haryana کروانے کے لیے جلد سے جلد اجازت دی جائے، جس سے آبادی میں جس طرح سے اضافہ ہو رہا ہے اس اضافے کے لوگوں کو کسی طرح سے کوئی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔
مزید پڑھیں:
وہیں مسلم تنظیموں کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ لوگوں کے مطالبے پر سرکار اور انتظامیہ کو سنجیدگی کے ساتھ غور و فکر کرنا چاہیے۔