ETV Bharat / city

جے پور: مسلم وفد کا سڑک پر احتجاج - مسلم وفد سڑک پر بیٹھ

تشکیل شدہ مسلم وفد نے میونسپل کارپوریشن میں فتح حاصل کرنے والے کانگریسی امیدواروں سے ملاقات کرنے کے لیے جے پور کے کوکس علاقے میں واقع ہوٹل میں ملاقات کرنے کے لیے جا رہے تھے، لیکن ہوٹل میں داخل ہونے سے قبل ہی مسلم وفد کو روک دیا گیا، جس کی وجہ سے مسلم وفد سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کرنے لگے۔

muslim delegation protests on the road in jaipur
جے پور: مسلم وفد کا سڑک پر احتجاج
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 4:48 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں کانگریس پارٹی اور ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے سے قبل پولیس کی جانب سے مسلم وفد کو کاؤنسلرز سے ملاقات نہیں کرنے دیا گیا۔ جس کی وجہ سے مسلم وفد سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کرنے لگا۔

جے پور: مسلم وفد کا سڑک پر احتجاج

دراصل گزشتہ شب کو دارالحکومت جے پور میں واقع مسلم مسافرخانہ میں مسلم تنظیموں کے ذمہ داران کی جانب سے ایک اہم اجلاس ہوا تھا جس میں ایک وفد کی تشکیل دی گئی تھی۔

تشکیل شدہ وفد نے میونسپل کارپوریشن کے انتخاب میں فتح حاصل کرنے والے کانگریسی امیدواروں سے ملاقات کرنے کے لیے ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کوکس علاقے میں واقع ہوٹل میں ملاقات کرنے کے لیے جا رہے تھے، لیکن ہوٹل میں داخل ہونے سے قبل ہی مسلم وفد کو روک دیا گیا۔

مسلم وفد نے ہوٹل میں داخلے سے روکنے کی وجہ سے ہوٹل کے باہر ہی سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے بیٹھ گئے، اس دوران موقع پر کثیر تعداد میں پولیس کے جوان کو بھی تعینات کردیا گیا ہے، وہیں ریاستی حکومت کے اعلیٰ ذمہ داران بھی مسلم وفد سے ملاقات کرنے کے لیے ہوٹل کے باہر پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ جے پور، جودھپور اور کوٹا شہر میں میونسپل کارپوریشن میں مسلم میئر بنانے کا مسلم تنظیموں کے ذمہ داروں نے مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.