جے پور: راجستھان کی اشوک گہلوگ حکومت کے بجٹ سے اقلیتی طبقہ میں کافی ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ بجٹ پر مسلم تنظیموں کے عہدیدواروں کا کہنا ہے کہ جس طرح سے اقلیتی طبقہ 90 فیصد سے زیادہ ووٹ کانگریس پارٹی کو دیتا ہے اور کانگریس نے جس طرح سے بجٹ میں اقلیتی طبقے کو ناراض کیا ہے اس کا خامیازہ مستقبل میں حکومت کو اٹھانا پڑے گا Minorities angry over Congress government's budget in Rajasthan۔
راجستھان اردو اساتذہ تنظیم، راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی، راجستھان مسلم پریشد اور راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز جو بجٹ جاری کیا گیا اس میں ہم لوگوں کو امید تھی کہ مدرسہ پیرا ٹیچرز سے متعلق کوئی اہم اعلان کیا جائے گا یا پھر اردو کی ویکینسی نکالی جائے گی یا اردو اسکولز کو لے کر کوئی بڑا اعلان کیا جائے گا لیکن ان لوگوں کو کافی افسوس ہوا کہ اس طرح کا کوئی بھی اعلان اشوک گہلوت کی جانب سے نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں:
ان تنظیموں کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ کانگریس سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کو بس لال بتی والی گاڑی چاہیے تھی۔ اس لئے وہ لوگ اشوک گہلوت کے سامنے کچھ نہی بولتے، لیکن اب ہم لوگ راجستھان میں ایک بڑی مہم کا آغاز جلد ہی کریں گے۔