ETV Bharat / city

جے پور: پوسٹ مارٹم کے بعد معراج خان سپرد خاک، چاقو حملے میں ہوئے تھے ہلاک - युवक की हत्या

meraj khan murder, he was killed in a knife attack in jaipur
پوسٹ مارٹم کے بعد معراج خان کو کیا گیا سپرد خاک
author img

By

Published : Sep 30, 2021, 9:29 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کربلا علاقے میں گذشتہ روز ہوئے چاقو حملہ میں ہلاک ہوئے معراج عرف بابا خان کی نعش کا آج پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد معراج کی نعش کو ان کے اہل خانہ کے سپرد کر دیا گیا، جس کے بعد دارالحکومت جے پور کے گھاٹ گیٹ علاقے میں واقع قبرستان میں ان کو سپرد خاک کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

معراج کی نعش کو سپرد خاک کرنے کے بعد میں پولیس نے راحت کی سانس لی۔ وہیں اس پورے معاملے کو لے کر معراج کے بھائی محمد بشیر کا کہنا ہے کہ 'گزشتہ روز چند لوگوں نے میرے بھائی کو راضی نامہ کروانے کے لیے بلایا تھا لیکن وہ لوگ پہلے سے ہی اپنے ہاتھوں میں ہتھیار لے کر کھڑے ہوئے تھے جیسے ہی میرا بھائی وہاں پر پہنچا، اس پر حملہ کر دیا۔ اس حملے میں میرے بھائی کا انتقال ہوگیا۔'

انہوں نے بتایا کہ، 'راجستھان پولیس کی طرف سے مسلسل کارروائی جاری ہے۔ ہم لوگوں کو پورا بھروسہ ہے کہ جلد ہی قصورواروں کو سزا مل سکے گی۔'بیشر کا کہنا ہے کہ، 'پولیس میں ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی ہیں۔'

مزید پڑھیں:

جے پور کے کربلا علاقے میں نوجوان کا قتل

واضح رہے کہ گزشتہ روز جے پور کی کربلا درگاہ کے سامنے چند لوگوں نے ایک نوجوان جس کا نام معراج خان تھا، اس کا بے رحمی سے قتل کر دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.