ETV Bharat / city

عرفان خان کی موت پر رکن اسمبلی کا اظہار غم - mla rafique tribute to irfan

بالی وڈ کے معروف اداکار کی انتقال کی خبر سن کر ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے آدرش نگر اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی رفیق خان نے غم اظہار کیا ہے۔

عرفان خان کی موت پر رکن اسمبلی کا غم اظہار

author img

By

Published : Apr 29, 2020, 7:21 PM IST

Updated : Apr 29, 2020, 11:49 PM IST

رکن اسمبلی نے ایک ویڈیو کلپ جاری کرکے کہا کہ عرفان ایک بہترین اداکار تھے جن کا مقام کوئی بھی نہیں لے سکتا۔ اداکار عرفان خان کا آج انتقال ہو گیا۔ بدھ کی دوپہر کو انہیں ممبئی میں سپرد خاک کیا گیا۔ عرفان خان کا ریاست راجستھان سے گہرا تعلق رہا ہے۔ ایسے میں ان کے انتقال کی خبر ملنے پر جہاں ایک جانب کانگریس اور بی جے پی کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے غم کا اظہار کیا گیا ہے تو وہی دوسری جانب ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے آدرش نگر اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی نے اداکار عرفان خان کے بارے میں کہا کہ عرفان خان کا دنیا کو ایسے آلودہ کہنا یقیناّ غم کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرفان خان نے جو مقام حاصل کر کے جے پور اور ریاست راجستھان کا نام عالم بھر میں روشن کیا ہے اس کو کبھی بھی نہیں بھلایا جا سکتا۔ رفیق خان نے کہا کہ اللہ تعالی عرفان خان کو جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے گھر والوں کو صبر عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل ہی عرفان خان کی والدہ کا بھی انتقال ہو گیا تھا لیکن بیمار ہونے اور لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے وہ ان کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہو پائے تھے۔

Last Updated : Apr 29, 2020, 11:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.