ETV Bharat / city

راجستھان میں اردو سے متعلق دو دسمبر کو اہم اجلاس طلب - اردو کی بدحالی

ریاست میں اردو کی بدحالی کے پیش نظر راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین اور مسلم تنظیموں کے متعدد ذمہ داران نے ریاستی وزیر تعلیم گویند سنگھ ڈوٹاسرا سے ملاقات کی، جس کے بعد ریاستی وزیر نے اردو سے متعلق 2 دسمبر کو ایک اہم اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

meeting will be held on urdu in rajasthan on december 2
راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین اور مسلم تنظیموں کے متعدد ذمہ داران نے ریاستی وزیرتعلیم گویند سنگھ ڈوٹاسرا سے ملاقات
author img

By

Published : Nov 24, 2020, 6:06 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں وزیر تعلیم گویند سنگھ ڈوٹاسرا کی جانب سے اردو سے متعلق ایک اہم اجلاس 2 دسمبر کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم گویند سنگھ ڈوٹاسرا نے یہ ہدایت گزشتہ شب کو ڈانڈی یاترا نکال رہے ہیں شمشیر خان سے ملاقات کرنے کے بعد میں جاری کیا ہے۔

meeting will be held on urdu in rajasthan on december 2
راجستھان میں اردو سے متعلق دو دسمبر کو اہم اجلاس طلب

شمشیر خان نے اردو کے متعلق راجستھان میں پیش آرہی پریشانیاں اور دشواریوں کو ریاستی وزیر کے سامنے رکھا، جس کے بعد وزیر تعلیم کی جانب سے شمشیر خان کو یہ یقین دلایا گیا کہ آپ کی جو بھی پریشانی ہے اس کے مد نظر میری قیادت میں 2 دسمبر کو اہم میٹنگ ہوگی۔

واضح رہے کہ پہلے یہ ملاقات دارالحکومت جے پور میں واقع وزیر تعلیم کی رہائش گاہ پر ہونی تھی لیکن وزیر تعلیم کے جے پور میں نہ ہونے کے سبب یہ ملاقات راجستھان کے سکر ضلع میں ہوئی، اس میٹنگ میں گویند سنگھ ڈوٹاسرا، ڈانڈی یاترا کے سربراہ شمشیر خان، راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی اور مسلم تنظیموں کے ذمہ داران موجود رہے۔

مزید پڑھیں: اردو کے تحفظ کے لیے ڈانڈی مارچ نکالنے والے شمشیر خان سے خاص بات چیت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.