بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے گھاٹ گیٹ علاقہ سے تعلق رکھنے والے میجر فیض اللہ خان کی نعش کچھ ہی وقت میں جے پور کے گھاٹ گیٹ قبرستان پہنچے گی۔ اہل خانہ کے مطابق ان کو کورونا وائرس سے متاثر بتایا گیا ہے، اس لیے ان کی نعش کو ان کی رہائش گاہ پر لے جانے کے بجائے سیدھے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔
وہیں دہلی سے جے پور کا راستہ خراب ہونے کی وجہ سے ان کی نعش کو دوسرے راستے سے دارالحکومت جے پور کے قبرستان لایا جا رہا ہے۔ قبرستان کے باہر اہل خانہ موجود ہیں اور میجر کی نعش کا انتظار کر رہے ہیں۔
میجر فیض اللہ کے نعش کے آنے کی خبر سنتے ہی رکن اسمبلی رفیق خان بھی موقع پر پہنچے اور اہل خانہ کے سامنے اپنے غم کا اظہار کیا۔