17 جنوری کو راجستھان وقف بورڈ چیئرمین انتخابات Rajasthan Waqf Board Chairman Electionہوئے تھے۔ انتخابی افسر انتر سنگھ نہرا Returning Officer Antar Singh Nehra کی جانب سے خانو خان کو وقف بورڈ چیئرمین کے طور پر منتخب کیا گیا۔
انتر سنگھ نہرا نے بتایا کہ آج 17 جنوری کو صبح گیارہ بجے سے نامزدگی کی کارروائی شروع کی گئی تھی۔ اس دوران نامزدگی میں ہم لوگوں کو محض ایک ہی فارم ڈاکٹر خانو خان بودھوالی کا ملا اس لیے بنا کسی انتخاب کے ان کو چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔
بورڈ کے چیئرمین بننے کے بعد ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے بتایا کہ آج جس طرح سے راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے مجھ پر بھروسہ کیا ہے۔ اس بھروسے پر میں قائم رہوں گا۔ اور جو جو لوگ وقف جائیداد پر ناجائز قبضہ کیے ہوئے ہیں ان تمام لوگوں کو سبق سکھانا ہی میرا مقصد رہے گا۔
ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے کہا کے جلد ہی وقف کی جائیداد سے ناجائز قبضے ہٹانے کی کاروائی کو عمل میں لایا جائے گا۔