ETV Bharat / city

کنگنا کا بیان مجاہدین آزادی کی توہین کے مترادف: اسدالدین اویسی - جنگ آزادی کی جدوجہد

اداکارہ گنگنا رناوت کی جانب سے آزادی سے متعلق دیئے گئے بیان پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے سخت تنقید کی۔ حیدرآباد روانہ ہونے سے قبل جے پور ایئرپورٹ پر اسدالدین اویسی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کی۔

کنگنا کا بیان مجاہدین آزادی کی توہین کے مترادف: اسدالدین اویسی

author img

By

Published : Nov 16, 2021, 8:11 AM IST

کنگنا رناوت کے متنازعہ بیان پر اسدالدین اویسی نے سخت تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہم نے ت و یہ سنا تھا کہ ہمیں آزادی 15 اگست 1947 کو ملی تھی اور اس وقت پنڈت جواہر لال نہرو وزیراعظم تھے تاہم ہر سال 15 اگست کو ہی یوم آزادی منایا جاتا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کے بیانات سے مجاہدین آزادی کو تکلیف پہنچتی ہے۔

کنگنا کا بیان مجاہدین آزادی کی توہین کے مترادف: اسدالدین اویسی

انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ہم جنگ آزادی کی جدوجہد میں شامل افراد کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے جنگ آزادی میں شہید ہوئے ان کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اسدالدین اویسی نے گنگنا کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بیانات سے جنگ آزادی کے مجاہدین کی بیحرمتی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچرز نے اسدالدین اویسی سے ملاقات کی

واضح رہے کہ اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے راجستھان کے دارالحکومت جے پور کا دورے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کچھ مسلم تنظیموں کے ذمہ داروں اور دیگر افراد سے ملاقات کی۔ راجستھان میں اسمبلی انتخابات 2023 میں منعقد ہوں گے۔ قبل ازیں مجلس نے اسمبلی انتخابات میں اپنے امیدواروں کو اتارنے کا اعلان کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.