جھوٹواٹا علاقے کے مدینہ مسجد کے سامنے 'پرتشٹھا بلڈ بینک' کے تعاون سے اس کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس بلڈ ڈونیشن کیمپ میں نوجوانوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور ایک ہی روز میں 356 یونٹ خون کا عطیہ کیا۔
یونیٹی گروپ کے رکن سیف خان نے بتایا کہ عالمی وباء کورونا کی وجہ سے ریاست راجستھان میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ اس بات کا بھی یہاں پر مکمل خیال رکھا گیا اور اس بلڈ ڈونیشن کیمپ میں سماجی دوری سمیت جو ایڈوائزری حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہے اس کا بھی یہاں پر مکمل طور پر خیال رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
دنیا بھر میں کوروناوائرس سے تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ ہلاکتیں
سیف خان نے بتایا کہ جو نوجوان یہاں پر خون کا عطیہ کرنے کے لیے پہنچے تھے ان تمام لوگوں کی سب سے پہلے تھرمل اسکریننگ کی گئی اور اس کے بعد نوجوانوں کو کیمپ میں داخلہ دیا گیا۔ سیف خان نے بتایا کہ 'موجودہ وقت میں عالمی وبا سے ہر ایک طبقہ متاثر ہو رہا ہے، ایسے میں ہسپتالوں میں خون کی کافی زیادہ کمی آرہی ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہماری تنظیم کی جانب سے یہ فیصلہ لیا گیا کہ ہم لوگ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کریں گے اور آج یہ کہ دارالحکومت جے پور کے جھوٹواٹا علاقے میں منعقد کیا گیا ہے۔
![Unity Group members](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/rj-jai-jp-bldonet-02-bite01-720840_08072020112349_0807f_00533_700.jpg)