ریاست راجستھان کے ضلع ناگور سے تعلق رکھنے والے ہندو مسلم اتحاد کے علمبرادار، غرباء اور یتیموں کی کفالت کرنے والے مشہور سماجی کارکن اناردین حاجی چھوٹو خان کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔
ان کی صحتیابی کے لئے راجستھان کے مندروں، مساجد اور درگاہوں میں لوگ دعائیں کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی تندرستی کے لئے غرباء کو کھانا کھلایاجارہا ہے۔اور بطور صدقہ غرباء میں رقم تقسیم کی جارہی ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ یہی چاہتے ہیں حاجی چھوٹو خان جلد ازجلد صحتیاب ہوکر واپس اپنے گھر آجائیں۔
مزید پڑھیں:
جے پور: مسجد تعارف پروگرام کا انعقاد
ذرائع کے مطابق اناردین حاجی چھوٹو خان کو بلڈ کینسر ہو گیا ہے۔ جنہیں علاج کے لئے ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔