ETV Bharat / city

جئے پور: مہاجر مزدور کیوں اپنے آبائی وطن جانا چاہتے ہیں؟ - مہاجر مزدوروں کو ان کے گھر تک بھیجنے کے بڑے بڑے دعوے

ریاستی اور مرکزی حکومت کی جانب سے مہاجر مزدوروں کو ان کے گھر تک بھیجنے کے بڑے بڑے دعوے کیے جارہے ہیں لیکن زمینی سطح پر یہ دعوے کھوکھلے ثابت ہورہی ہے۔

jaipur: migrant workers face problems
جئے پور: مہاجر مزدور کیوں اپنے آبائی وطن جانا چاہتے ہیں؟
author img

By

Published : May 20, 2020, 6:28 PM IST

ریاست راجستھان میں کئی ایسے خاندان ہیں جو روزگار کے لیے دیگر ریاست آئے ہیں، کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے بعد یہ تمام مزدور اپنے گھر جانے کے لیے بے تاب نظر آرہے ہیں، لیکن حکومت کی جانب سے انتظام نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں مدور راجستھان میں ہی پھنسے ہوئے ہیں۔

ویڈیو

ریاست کی کانگریس حکومت اور مرکزی کی مودی حکومت کی جانب سے مہاجر مزدوروں کو ان کے گھر تک بھیجنے کے بڑے بڑے دعوے کیے جارہے ہیں لیکن زمینی سطح پر یہ دعوے کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں۔

اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ریاست راجستھان کی دارالحکومت جے پور کے چاند پول علاقے میں بہار سے تعلق رکھنے والے مزدور جو اپنے گھرجانے کے لیے گزشتہ دو ماہ سے انتظار کر رہے ہیں لیکن انہیں گھر تک پہنچ کے لیے کوئی انتظام نہیں ہے۔

اس موقعے پر محمد فیاض نامی ایک مہاجر مزدور نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ' انہوں نے اپنے آبائی وطن جانے کے لیے متعدد بار درخواست دی لیکن ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ انہوں نے اس سلسلے میں راجستھان انتظامیہ سے تعاؤن کے لیے کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ بھی نہ ہوسکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ' لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام بند ہے جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے، پیسے ختم ہوچکے ہیں، فاقہ کشی تک کی نوبت آگئی ہے۔ اس لیے اب ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں اپنے آبائی وطن پہنچادیا جائے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.