ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں آج کانگریس پارٹی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا-
احتجا جی جے پور کے چاند پول علاقہ سے روانہ ہوئے اور مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے شہید اسمارک پہنچے۔ اس ریلی میں شامل تمام لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں تختیاں اٹھائے ہوئے تھے۔جن پر مرکزی خکومت کے خلاف نعرے درج تھے ۔
احتجاج میں شامل لوگوں کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں روزمرہ کے استعمال کے اشیاء کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کے سبب غرباء اور متوسط طبقات پریشان ہیں ۔لہذاحکومت کو چاہیے اس پر قابو پائے
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج کانگریس پارٹی کی جانب سے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں ۔
اس احتجاجی مظاہرے میں راجستھان حکومت میں کابینہ وزیر، اراکین اسمبلی، کانگریسی رہنما، کانگریسی کارکنان سمیت دیگر لوگ کثیر تعداد میں شریک ہوئے، وہیں کانگریس پارٹی کی جانب سے اس احتجاجی مظاہرہ ہونے کے سبب پولیس و ضلع انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔
مزید پڑھیں:پارلیمنٹ کے احاطے میں کانگریس کا احتجاج
اس احتجاجی مظارہرے کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری نظر نہیں آئی