ETV Bharat / city

بھارت بند: جئے پور میں سیاسی و سماجی تنظیموں کی حمایت - جئے پور کی بازر میں 10 بجے تک کاروباری سرگرمی

کسان تنظیموں کی جانب سے آج دی گئی بھارت بند کی کال کی 10 ٹریڈ یونینز اور 11 حزب اختلاف کی جماعتیں حمایت کر رہی ہیں۔ اسی طرح جئے پور میں بھارت بند کو سیاسی و سماجی تنظیموں کی حمایت حاصل ہے۔

jaipur: congress and other support bharat bandh

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 1:48 PM IST

جئے پور: ریاستی حکومت اور کانگریس پارٹی سمیت ہندو، مسلم اور دیگر سماجی تنظیموں نے بھارت بند کی حمایت کرتے ہوئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کیا اور زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

ویڈیو

عموماً جئے پور کے بازار میں 10 بجے تک کاروباری سرگرمیاں شروع ہوجاتی تھیں لیکن آج بھارت بند کے دوران بازار میں پوری طرح سے سناٹا دیکھا گیا۔ دکانوں میں تالے لگے ہوئے نظر آئے، اناج منڈیوں کے دروازے پر بھی تالے نظر آئے۔

مختلف سماجی تنظیموں سے وابستہ افراد نے سڑکوں پر اتر کر اپنا احتجاج درج کیا اور کھولی دکانوں کو بند کرنے کی اپیل کی۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایک نوجوان نے کہا کہ 'وہ لوگ زرعی قوانین کے خلاف ہیں اور مرکزی حکومت سے اسے واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ متنازع زرعی قوانین بھارت کے فوڈ سپلائی کو متاثر کرے گی اور کسانوں کو ان کی فصل کی صحیح قیمت نہیں ملے گی، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت نئے متنازع زرعی قوانین کو واپس لے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.