ETV Bharat / city

کورونا کے خاتمہ کے لیے جوشاندہ کیمپ - یونانی جوشاندہ

ریاست راجستھان میں کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے، اس درمیان ریاستی حکومت کی جانب سے وہ تمام کام یہاں پر عمل میں لائے جارہے ہیں جو اس وبا سے عوام کو نجات دلا سکے۔

Jaipur: Conducting Joshandha Camp at various places
جےپور: مختلف مقامات پر جوشاندہ کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : Jun 15, 2020, 12:49 PM IST

جے پور میں حکومت اور سماجی تنظیموں کی جانب سے مختلف علاقوں میں یونانی کاڑھا یعنی جوشاندہ کیمپ منعقد کیے جارہے ہیں۔ ان کیمپوں میں عوام کو جوشاندہ پلایا جارہا ہے جس سے انسان کی قوت مدافعت میں اضافہ ہو سکے اور وہ ہر طرح کی بیماری سے فتح حاصل کر سکے۔

ایک کیمپ دارالحکومت جے پور کے رام گنج علاقے کے کانٹیو کی پیپلی گلی اور دوسرا کیمپ مانک چوک علاقے میں منعقد کیا گیا۔ ان دونوں ہی کیمپ میں عوام کو جوشاندہ پلایا گیا۔

جےپور: مختلف مقامات پر جوشاندہ کیمپ کا انعقاد

یہاں پر جو جو لوگ کورونا واریئرز کے تحت اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں وہ تمام لوگ بھی یہاں پر پہنچے اور جوشاندہ کا لطف اٹھایا۔

رام گنج علاقے مییں 'دی خدمت فاؤنڈیشن' اور مانک چوک علاقے میں 'جوہری بازار راجستھان یونانی ڈسپنسری' کی جانب سے یہ کیمپ منعقد کیا گیا۔

مانک چوک علاقے میں ڈاکٹر ہما خان، کمپیوٹر ہریش کمار شرما، مولی بیوی نے اپنی خدمات انجام دی۔ وہیں کانٹیو کی پیپلی گلی میں راجپوتانا یونانی میڈکل کالج کے لوگوں نے اپنی خدمات کو انجام دیا۔

ڈاکٹر امینہ فاطمہ نے بتایا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس جوشاندہ کا فائدہ مل سکے اس لیے زیادہ سے زیادہ کیمپ راجستھان میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ راجپوتانا یونانی میڈیکل کالج کی جانب سے اب تک دس کیمپ منعقد کئے جا چکے ہیں اور گیارہواں دہلی روڈ جے پور میں منعقد کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.