مسلم تیلی پنچایت اور منصوری پنچایت تنظیم راجستھان کی جانب سے راجستھان کے دارالحکومت جے پور کی متعدد مساجد میں ائمہ و دانشوروں کی میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ کا انعقاد مسلم تیلی پنچایت اور منصوری پنچایت نام کی تنظیم کے تعاون سے کیا گیا۔
اس اہم میٹنگ میں مسلم معاشرے میں پائی جانے والی خامیوں کو اجاگر کرتے ہوئے اس کے سد باب کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔
میٹنگ میں مسلم نوجوانوں کو نشے کی لت سے دور رکھنے، طلاق ثلاثہ اور حصول تعلیم جیسے اہم امور کی طرف ائمہ اور دانشوروں تبادلہ خیال کیا۔
اس میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ وقت میں طلاق کے معاملوں میں ہو رہے اضافہ کے سد باب کے لیے مساجد میں کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:مسلم معاشرے کو مالی استحکام کے لئے منصوبہ بندی کی ضرورت
سید اصغر علی نے بتایا کہ مساجد کے امام علاقے کے لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔ انہیں معاشرہ کی حالت سے واقفیت ہوتی ہے۔ اسی لیے علاقہ کے متعدد مساجد میں کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔