مصدقہ اطلاع کے مطابق لاک ڈاؤن 2 کی وجہ سے کرفیو لگے پڑاؤ علاقے میں برسوں پرانی ’شیو شنکر ٹریڈرس‘نامی دکان میں صبح اچانک آگ لگ گئی۔آگ لگنے کی اطلاع پر پولیس فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر بلائیں۔تقریباً دو گھنٹے کی سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا اور آس پاس کے نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ ڈرائی فروٹس کا ایک گودام بھی جل کر راکھ ہوگیا ہے۔آگ کے حادثے کے شکار مالک راجہ اور گووردھن بھگتانی لاک ڈاؤن کے دوران منڈی سے ہی کاروبار کر رہے تھے اورپڑاؤ کی دکان پر نہیں جارہے تھے۔