جے پور کے مسلم اکثریتی علاقوں میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مناسب انداز میں کچرے کی عدم نکاسی کی وجہ سے علاقے میں حالات بد سے بدتر ہوگئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ جے پور عالمی سطح پر گلابی شہر سے مشہور ہے جب کہ گندگی اور کچرے کے ڈھیر کی وجہ سے شہر کا نام خراب ہورہا ہے۔
مقامی عوام نے بتایا کہ مسلم علاقوں کے راستوں پر گندگی اور کچرے کی وجہ سے جنازہ لے جانے کے لیے بھی دشواری پیش آرہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے حکومت اور میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہ کی وجہ سے حالات بد سے بدتر ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جے پور: یوتھ کانگریس نے وزیراعظم کی یوم پیدائش پر بھیک مانگا
واضح رہے کہ عوامی شکایت سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے کارپوریشن کے عہدیداروں سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم کسی نے کوئی معقول جواب نہیں دیا۔