ETV Bharat / city

جےپور: مسلسل بارش سے سیلابی صورت حال، ایس ڈی آر ایف ٹیم تعینات - اردو نیوز جے پور

ریاست راجستھان میں مسلسل تیز بارش کے سبب سیلاب کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ کئی علاقوں میں بارش مسلسل جاری ہے۔ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔

flood situation due to heavy raining, SDRF teams deployed in rajasthan
مسلسل بارش سے سیلابی صورت حال، ایس ڈی آر ایف ٹیم تعینات
author img

By

Published : Aug 3, 2021, 10:27 PM IST

سیلابی صورت حال کے مدنظر راجستھان حکومت کی جانب سے مسلسل میٹنگ کی جارہی ہے، تاکہ کوئی بڑا حادثہ رونما نہیں ہو۔

دیکھیں ویڈیو

تمام محکموں کے افسران کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ کوئی بھی بغیر وجہ اپنے دفتر کو نہیں چھوڑے۔

بھاری بارش ہونے کی وجہ سے دارالحکومت جے پور کے فاغی، کوٹہ کے دیولی عرب کی کالونی، خاتولی، ٹونک، اجمیر، دھولپور سمیت دیگر علاقوں میں مقامی افراد کو محفوظ جگہ پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

flood situation due to heavy raining, SDRF teams deployed in rajasthan
مسلسل بارش سے سیلابی صورت حال

عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ کوئی بھی بلا وجہ اپنے گھروں سے باہر نہیں نکلے، بہت ضروری کام ہونے پر ہی اپنے شہر سے باہر کا سفر طے کریں ورنہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

صدر تھانہ ٹونک کے انچارج دشرتھ سنگھ نے بتایا کہ بارش کے قہر کے مدنظر راستوں کو بند کردیا گیا ہے، جن علاقوں میں حالات خراب ہورہے ہیں ان علاقوں میں پولیس کے جوان بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم بھی ہم لوگوں کا پورا تعاون کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

جےپور: بارش سے قبروں کو نقصان پہنچا

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی دارالحکومت جے پور میں بارش کی وجہ سے 100 برس پرانا ایک درخت ٹوٹ کر گیا تھا، جس کے نیچے دبنے سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.