ETV Bharat / city

معروف قوال فرید صابری سپرد خاک

author img

By

Published : Apr 21, 2021, 5:03 PM IST

Updated : Apr 21, 2021, 5:29 PM IST

معروف قوال فرید صابری کو راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع گھاٹ گیٹ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

غمگین ماحول میں فرید صابری سپرد خاک
غمگین ماحول میں فرید صابری سپرد خاک

فرید صابری کی نماز جنازہ جے پور کے مسکین شاہ درگاہ میں ادا کی گئی، عبدالعلی نے فرید صابری کی نماز جنازہ ادا کرائی۔ ان کی قبر پر دعائے مغفرت کی گئی اور خدا سے دعا کی کہ انہیں جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام ملے۔

غمگین ماحول میں فرید صابری سپرد خاک

وہیں ان کے جنازے میں شریک ہونے کے لئے کثیر تعداد میں لوگ پہنچے لیکن ان کے خاندان کے لوگوں کی جانب سے یہ کہا گیا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے حکومتی گائیڈ لائن کا مکمل خیال رکھا جائے اور ان کو گھروں سے ہی خراج عقیدت پیش کیا جائے۔ ان کے بیٹے عبداللہ صابری کا کہنا ہے کہ 'ہم عوام سے مستقل طور پر یہ اپیل کر رہے ہیں کہ وہ زیادہ بھیڑ جمع نہ کریں۔'

واضح رہے کہ فرید صابری جے پور کے چار دروازے علاقے کے باشندے تھے، اور بالی ووڈ کی کئی قوالیوں میں انہوں نے اپنا کلام پیش کیا تھا۔

Last Updated : Apr 21, 2021, 5:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.