ETV Bharat / city

راجیو گاندھی جینتی پر ڈاکٹر کلا کی اپیل - ہم آہنگی کے ماحول

کانگریسی رہنما نے کہا کہ 'ملک میں ایک سب کے لئے اور سب ایک کے لئے کے جذبے کے ساتھ ایک دوسرے کی مدد کرنے اور ہم آہنگی کے ماحول کو برقرار رکھنے کا عزم کرنا، راجیو گاندھی کو ہمارا سچا خراج عقیدت ہوگا۔'

راجیو گاندھی
راجیو گاندھی
author img

By

Published : Aug 20, 2020, 5:59 PM IST

رجستھان کے وزیر برائے توانائی اور واٹر سپلائی ڈاکٹر بی آر ڈی کلا نے سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے سبھی سے غریبوں کے فلاح بہبود، ناخواندگی اور عدم مساوات کو دور کرنے کا عہد کرنے کی اپیل کی۔

ڈاکٹر کلا نے یہ بات راجیو گاندھی جینتی-قومی سدبھاونا دوس کے موقع پر یہاں جواہر سرکل پر منعقدہ خصوصی شجرکاری مہم کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک سب کے لئے اور سب ایک کے لئے کے جذبے کے ساتھ ایک دوسرے کی مدد کرنے اور ہم آہنگی کے ماحول کو برقرار رکھنے کا عزم کرنا، راجیو گاندھی کو ہمارا سچا خراج عقیدت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری تقرریوں میں صرف راجستھان کے امیدوار کو جگہ دینے کا مطالبہ

یہ اہتمام وزیر کی پہل پر جواہر سرکل پر باقاعدگی سے مارننگ واک کے لئے آنے والے لوگوں کی ایک ٹیم کی جانب سے کی گیا تھا ۔

ڈاکٹر کلا نے راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ راجیو گاندھی نے نہ صرف ملک بلکہ تیسری دنیا کے ممالک کی بھی رہنمائی کی اور ملک کو اکیسویں صدی میں لے جانے کے لئے مواصلاتی انقلاب کی تشہر کی، اسی کا نتیجہ ہے آج دنیا کے کسی بھی کونے میں مواصلات کی جو بہترین سہولیات ہیں ، وہ ہندوستان کے شہریوں کو بھی دستیاب ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.