ETV Bharat / city

'پائلٹ-گہلوت کے درمیان فاصلوں سے ریاست کی حالت بگڑ رہی ہے'

author img

By

Published : Mar 5, 2020, 2:20 PM IST

راجستھان کے سابق وزیر ٹرانسپورٹ یونس خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی اشوک گہلوت اور نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ کے درمیان فاصلوں سے ریاست کی حالت بگڑ رہی ہے ۔

Distances between Pilot and Gehlot are worsening the state's condition
پائلٹ-گہلوت کے درمیان فاصلوں سے ریاست کی حالت بگڑ رہی ہے: خان

خان گزشتہ رات اجمیر کے جواہر لال نہرو ہسپتال میں مكرانا میں گولی سے زخمی نواب کی خیر و عافیت دریافت کرنے یہاں آئے ۔

انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ موجودہ حکومت کے 14 ماہ کے طریقہ کار سے عوام میں مایوسی ہے۔ بی جے پی حکومت کے کام عوام نے دیکھے ہیں اور کانگریس حکومت کے بھی دیکھ رہے ہیں، عام لوگ حکومت کے طریقہ کار سے پریشان ہیں۔

خان نے کہا کہ وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی کو ساتھ بیٹھ کر عوام کی پریشانی دور کر کے انہیں راحت پہنچانے کی سمت کام کرنا چاہئے ۔

واضح رہے کہ منگل کی شب اجمیر ڈویژن کے مكرانا میں ڈيڈوانا سے آئی بارات پر نامعلوم افراد نے گولیاں چلا دیں تھیں، جس میں ایک کی موت ہو گئی جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا ۔ اسی زخمی کا اجمیر میں علاج کیا جا رہا ہے، جسے دیکھنے یونس خان اجمیر پہنچے۔ اس معاملے میں اب تک ملزمان کا سراغ نہیں لگا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.