ETV Bharat / city

'اسلامی قوانین کے مطابق جنسی زیادتی کے ملزم کو سزا دی جائے' - مسلم نوجوان

گزشتہ کچھ روز قبل جنسی زیادتی کی واردات کے سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دینے کے لیے گئے بی جے پی رہنماؤں کے خلاف پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کی گئی تھی، اب اسی واردات میں شامل مسلم نوجوان کو اسلامی شریعت کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Demand for execution of Muslim youths involved in sexual incidents
جنسی واردات میں شامل مسلم نوجوانوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
author img

By

Published : May 13, 2020, 4:43 PM IST

راجستھان مسلم پریشد تنظیم کے ریاستی صدر یونس چوپدار کا کہنا ہے کہ ریاست راجستھان کے ٹونک ضلع کے باچھیڑا گاؤں میں نابالغ بچی کے ساتھ جو جنسی زیادتی کی واردات سامنے آئی ہے وہ کافی خوفناک ہے، اس پورے معاملے میں ہمیں پتہ چلا ہے کی اس جنسی واردات میں شامل جو ملزم ہے وہ مسلمان ہے۔

Demand for execution of Muslim youths involved in sexual incidents
جنسی واردات میں شامل مسلم نوجوانوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ حکومت راجستھان اور راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ چاروں مسلم نوجوانوں کو سرعام پھانسی کی سزا دیں۔

اس پورے معاملے کو لے کر ریاست کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کو ایک خط بھی لکھا گیا ہے جس میں اسلامی قانون اور مسلم ممالک (شرعیہ قانون) کے بارے میں معلومات بھی مہیا کراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسلام میں جنسی واردات کی سزا سر راہ پھانسی ہے۔

چوپدار کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ اس پورے معاملے میں سیاست کررہے ہیں، اس معاملے میں سیاست نہیں کرنی چاہیے اور بچی کو جلد سے جلد انصاف دلانا چاہیے۔

واضح رہے کہ ریاست راجستھان کے ٹونک ضلع باچھیڑا گاؤں میں چار روز قبل جنسی واردات پیش آئی تھی، جس کے بعد مقامی سیاست دانوں کی جانب سے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کے بعد ان مقامی رہنماؤں پر ایف آئی آر بھی پولیس افسر کی جانب سے درج کرائی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.