ETV Bharat / city

دفاع اور ترقی ایک دوسرے کی معاون: راج ناتھ سنگھ - भारतीय रक्षा मंत्री राजनाथ सिंह

بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنکھ نے آج راجستھان کے ضلع جالور میں جنگی طیاروں کی ہنگامی لیڈینگ کے لیے ایک فضائی پٹی کا افتتاح کیا ہے ۔

راج ناتھ سنگھ
راج ناتھ سنگھ
author img

By

Published : Sep 9, 2021, 5:19 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع جالور میں ہند پاک سرحد سے 40 کلومیٹر پہلے ہائی وے پر جنگی طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ کے لئے ایک فضائی پٹی کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ جس طرح قومی شاہراہ کو دفاعی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اس سے دفاع اور ترقی ایک دوسرے کے معاون بن چکے ہیں۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پہلے یہ خیال کیا جاتا تھا کہ دفاع پر خرچ کرنے سے ترقی رک جاتی ہے ، لیکن شاہراہوں پر ہنگامی لینڈنگ کے نئے تجربے نے ثابت کر دیا ہے کہ دفاع پر خرچ کرنے سے ترقی نہیں رکتی۔ انہوں نے کہا کہ فوج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے اور ہائی وے پر لینڈنگ کی سہولت سے فوج مضبوط ہوئی ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ’ایک بھارت شسکت بھارت‘ کا نعرہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دفاع اور ترقی ایک دوسرے کی معاون ہیں۔

مزید پڑھیں:افغانستان: طالبان کی حکومت کے سینئر رہنماؤں کا مختصر تعارف

وزیر دفاع نے کہا کہ شاہراہیں ترقی کا معیار بن چکی ہیں۔ یہ بہت سے لوگوں کو براہ راست اور بالواسطہ روزگار فراہم کرتا ہے۔ روڈ بارڈر آرگنائزیشن کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تنظیم نے لداخ میں 19 ہزار تین سو فٹ کی بلندی پر سڑک بنانے کا شاندار کام کیا ہے۔

مزید پڑھیں:مظفر نگر میں کسان مہاپنچایت کے بعد جاٹ اور مسلمانوں میں نزدیکیاں بڑھیں

ہتھیاروں کی درآمد اور دیگر جنگی سازوسامان پر اظہار خیال کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ بھارت اب اس معاملے میں دوسرے ممالک پر انحصار نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ’میک ان انڈیا‘ کو منظم کرنے سے دفاع کے معاملے میں خود انحصاری بھی پیدا ہوگی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.