ETV Bharat / city

راجستھان: سڑک حادثے میں میاں بیوی ہلاک - نریش کی موقع پر ہی موت

راجستھان میں ضلع الور کے کھیڑلی تھانہ کے تحت کھیڑلی کٹھومر سڑک پر ٹریکٹر ۔ ٹرالی کی زد میں آنے سے موٹر سائیکل سوار شوہر اور بیوی کی موت ہو گئی۔

Accident
Accident
author img

By

Published : May 5, 2021, 10:50 PM IST

اسسٹنٹ سب انسپکٹر جگجیون سنگھ نے بتایا کہ بایتو کلا کے باشندے نریش اپنی بیوی شکنتلا دیوی کے ساتھ گذشتہ رات بائک پر سوار ہو کر کھیڑلی سے کٹھومر جا رہے تھے۔ اس دوران راستے میں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے لاپروائی سے چلاتے ہوئے بائک کو ٹکر مار دی۔

اس حادثے میں نریش کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ بیوی سنگین طور پر زخمی ہوگئی جسے ڈاکٹروں نے الور جنرل ہسپتال ریفر کر دیا جہاں رات کو علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

وہیں ٹریکٹر ڈرائیور، ٹریکٹر سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کی جانب سے پوسٹ مارٹم کرواکر لاش اہل خانہ کو سونپ دی گئی ہے اور معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.