کورونا وائرس کی دہشت تو ویسے تو دنیا بھر میں پھیل رہی ہے لیکن اگر بات کی جائے ریاست راجستھان کی تو یہاں پر بھی دو لوگ اب تک اس وائرس میں مثبت پائے گئے ہیں۔
عالمی سطح پر الگ الگ حکومتوں کی جانب سے الگ الگ فیصلے اس وائرس کو لے کر کیے جارہے ہیں۔ ایک بڑا فیصلہ سعودی حکومت کی جانب سے لیا گیا ہے، سعودی حکومت کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق 31 مارچ تک جو عمرہ مسافر سعودی میں داخل ہونے والے تھے ان تمام لوگوں پر بین لگا دیا گیا ہے۔
راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری حاجی نظام الدین کے مطابق یہ فیصلہ سعودی حکومت کی جانب سے اس لئے لیا گیا ہے کیونکہ وہاں پر یہ وائرس زیادہ نہیں پھیلے ہیں۔
نظام الدین نے بتایا کہ جو لوگ 25 فروری تک الگ الگ گروپ کو عمرہ کے لیے گئے ہیں انہیں وہاں پر تمام ارکان ادا کرنے کی اجازت ملی ہوئی ہے، لیکن 27 فروری کے بعد کوئی بھی عمرہ ٹور کو وہاں پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس لئے 31 مارچ تک کوئی بھی اس سرزمین پر نہیں جا پائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ 31 مارچ کے بعد جو جس گروپ سے عمرہ پر جانے والا تھا اس گروپ سے جائے گا یا پھر دیگر کوئی بات کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مقدس سفر حج سے پہلے پہلے اس وائرس کو لے کر کر کوئی نہ کوئی حل ضرور نکال لیا جائے گا اس لئے حج پر اس کا کوئی بھی اثر نہیں پڑے گا۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کی موت بھی ہوچکی ہے۔