ریاست راجستھان کے ضلع چتوڑ گڑھ ضلع میں اتوار کو مائرہ گھاٹہ کے مقام پر گندم سے بھرے ٹرک کے پلٹ جانے کے نتیجے میں چار افراد کی موت ہو گئی جبکہ چھ ٹرک کے نیچے دب کر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک گھاٹہ علاقے سے ہائی وے پر آ رہا تھا کہ الٹ گیا۔
اطلاع ملنے کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (اے ڈی ایم) رتن کمار، چتور گڑھ کے بی جے رکن اسمبلی چندر بھان سنگھ آکیا، بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) کے سابق ضلع صدر ہرش وردھن سنگھ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔