ETV Bharat / city

نماز جنازہ میں کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی، 10 افراد کے خلاف کیس درج - جے پور کے رام گنج تھانا انچارج

گزشتہ روز جے پور کے سماجی کارکن حاجی رفعت کے نماز جنازہ میں کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کی گئی تھی جس پر آج رام گنج تھانہ انچارج بنواری لال مینا کی جانب سے ان کے اہل خانہ اور رکن اسمبلی سمیت 10 افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔

case registered for violating corona guidelines in haji rifat's funeral prayers
نماز جنازہ میں کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی، 10 افراد کے خلاف کیس درج
author img

By

Published : Jun 1, 2021, 11:28 AM IST

Updated : Jun 1, 2021, 11:37 AM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے سماجی کارکن اور نگینوں کے کاروباری حاجی رفعت کے نماز جنازہ اور سپرد خاک کے وقت کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے اہل خانہ اور رکن اسمبلی سمیت 10 افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔

یہ کیسز جے پور کے رام گنج تھانہ انچارج بنواری لال مینا کی جانب سے درج کروایا گیا ہے۔

بنواری لال مینا نے بتایا کہ گزشتہ روز رام گنج تھانا علاقے کے پہاڑ گنج میں سماجی کارکن حاجی رفعت کا انتقال ہو گیا تھا اور کورونا گائیڈ لائن کے ساتھ ہی جنازہ نکالنے کی اجازت دی گئی تھی، لیکن ان کے نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جس کی وجہ سے یہ کیس درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سماجی کارکن حاجی رفعت کو چار دروازہ علاقے میں واقع مولانا ضیاء الدین کی درگاہ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا جس کے بعد بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے حکومت پر سوالیہ نشان کھڑا کیا گیا تھا۔

Last Updated : Jun 1, 2021, 11:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.