ETV Bharat / city

راجستھان میں سرپنچ کے ضمنی انتخاب 25 جولائی کو ہوں گے

راجستھان میں سرپنچ اور اپ سرپنچ کے ضمنی انتخابات 25 اور 26 جولائی کو ہوں گے، جس کی پولنگ 25 جولائی کو صبح 7.30 بجے سے شام 5.30 بجے تک ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی بھی 26 جولائی کو ووٹنگ ختم ہونے کے فوراً بعد ہی شروع ہوجائے گی۔

by elections for sarpanch in rajasthan
راجستھان میں سرپنچ کے ضمنی انتخاب 25 جولائی کو ہونگے
author img

By

Published : Jul 10, 2021, 1:49 PM IST

ریاستی الیکشن کمیشن نے پنچایتی راج اداروں کے ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ شیڈول کے مطابق ان ضمنی انتخابات کے لیے 14 جولائی کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ اس کے لیے کاغذات نامزدگی 19 جولائی کو صبح 10.30 بجے سے شام 4.30 بجے تک جمع کیے جاسکیں گے۔

چیف الیکٹورل آفیسر اور سکریٹری چترا گپتا نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 جولائی کو ہوگی اور 20 جولائی سہ پہر 3 بجے تک نام واپس لیے جاسکیں گے۔

اس کے بعد 22 جولائی کو انتخابی نشان کی تقسیم ہوگی۔ ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 25 جولائی کو صبح 7.30 بجے سے شام 5.30 بجے تک ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی بھی 26 جولائی کو ووٹنگ ختم ہونے کے فوراً بعد ہی شروع ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ذات پات پر مبنی ریزرویشن کو ختم کرنے کی درخواست مسترد

اسی طرح اپ سرپنچوں کے لیے ضمنی انتخاب 26 جولائی کو ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کی 50 گرام پنچایتوں میں سرپنچ کی خالی آسامیوں اور ان ہی گرام پنچایتوں میں اپ سرپنچ اور وارڈ پنچوں کی خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے لئے ضمنی انتخابات ہوں گے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.