راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے آمیر میں واقع مدرسہ سید میں میڈیکل سوسائٹی آف انڈیا کی جانب سے خون عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا۔
عطیہ کیمپ میں مہمان خصوصی کے طور پر پولیس محکمہ کے اعلی افسران نے شرکت کی۔
نشہ کی بری لت سے دور رہنے اور ضرورت مندوں کو خون دینے کے لیے ترغیب دی گئی اس دوران جماعت اسلامی ہند، رحمانی نوجوان کمیٹی، شیعہ برادری سمیت دیگر تنظیموں کے عہدیداران، ذمہ داران و ممبران سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔
پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر اے ڈی سی پی سومن چودھری نے شرکت کی انہوں نے میڈیا سے بتایا کہ عالمی وبا کورونا کے پیش نظر ہسپتالوں میں کافی خون کی کمی آ رہی ہے۔اس لئے ہسپتالوں میں خون پہنچانا کافی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو نشے کی بری لت سے دور رہنا ہوگا۔ہم لوگ وقتا فوقتا مختلف پروگرام نشہ کے خاتمہ کیلئےمنعقد کرتے ہیں۔