راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے بڑھتے جرائم کے خلاف قومی سطح پر ہلہ بول پروگرام کے تحت اجمیر شہر میں بی جے پی نے مظاہرہ کیا۔
مظاہرہ کرکے ضلع کلیکٹر پرکاش راج پروہت کو گورنر کلراج مشر کے نام میمورنڈم سونپا گیا جس میں کہا کیا گیا کہ ریاست میں بڑھتے جرائم اور بگڑتے لاء اینڈ آرڈر (امن عامہ) کے سبب وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی قیادت والی 20 ماہ پرانی کانگریس حکومت کے پاس ریاست میں حکومت کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راجستھان: ترقیاتی کاموں کا معائنہ
اجمیر شہر بی جے پی کے صدر ڈاکٹر پریہ شیل ہاڈا، رکن پارلیمنٹ بھاگی رتھ چودھری، سابق وزیر اور رکن اسمبلی واسودیونانی، سابق وزیر اور ضلع صدر وندنا نوگیہ سمیت کئی بی جے پی رہنماؤں کے دستخط شدہ میمورنڈم میں دعویٰ گیا ہے کہ ریاست میں دلت خواتین اور بچیوں کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی اور گینگ ریپ جیسے کیسز سے متعلق گہلوت حکومت حساس نہیں ہے۔ ریاست میں آئینی نظام مکمل تباہ ہو چکی ہے۔ عام آدمی پریشان ہے اور جس طرح سے جرائم بڑھ رہے ہیں یہ سب حکومت کے لیے باقابو ہوتے جا رہے ہیں جس سے عام آدمی کا حکومت پر اعتماد نہیں رہا۔