جے پور میں واقع ریاستی بی جے پی دفتر میں بی جے پی سینیئر رہنماؤں کی جانب سے ایک انتخابی منشور جاری کیا گیا۔ اس انتخابی منشور کو خاص نام "ڈر ستی" دیا گیا ہے۔
انتخابی منشور میں ان تمام چیزوں کو شامل کیا گیا ہے جو بی جے پی فتح حاصل کرنے کے بعد کام کروائے گی، بی جے پی سینیئر رہنماؤں کے مطابق جو جو وعدے عوام سے کیے جارہے ہیں ان وعدوں کو فتح حاصل کرنے کے بعد عملی جامہ بھی پہنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ انتخابی منشور میں بی جے پی نے 46 باتوں کو شامل کیا ہے۔ حالانکہ فتح کون حاصل کرتا ہے یہ تو انتخابات کے نتائج آنے کے بعد ہی معلوم ہوگا۔
بی جے پی کے سینئر رہنماؤں نے صحافیوں سے بات چیت کے درمیان کانگریس جماعت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس جماعت نے اپنے وقت میں کچھ بھی ایسا کام نہیں کیا جن کاموں کو لے کر پارٹی عوام کے درمیان جا سکے۔
رہنماؤں کے مطابق کانگریس جماعت کے اس وقت کو کالے الفاظوں میں لکھا جائے تو ہی صحیح ہے۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کی اس بار دیوالی پر کانگریس جماعت کی جانب سے لائٹ بھی سہی نہیں کروائی گئی، جس کو دیکھ کر یہی کہا جا سکتا ہے کہ یہ دیوالی ہم نے بنائی ہے اور آنے والے وقت بھی ہمارے لئے کالا ہی ہوگا۔