ETV Bharat / city

’بی جے پی راجستھان اور مہاراشٹر حکومت کو گرانے کی سازش کر رہی ہے‘ - راجستھان حکومت کو گرانے کے امکانات

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ بی جے پی دوبارہ راجستھان اور مہاراشٹر میں عوام کے ذریعہ منتخب کردہ حکومت کو گرانے کا کھیل شروع کرسکتی ہے، انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ پر یہ بھی الزام لگایا کہ شاہ نے اراکین اسمبلی سے کہا کہ راجستھان میں حکومت گرانا میری ترجیحات میں شامل ہے۔

ashok gehlot
راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت
author img

By

Published : Dec 5, 2020, 9:43 PM IST

راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے ہفتے کے روز سروہی کے شیوگنج کانگریس دفتر میں منعقدہ ورچول افتتاحی تقریب میں دوبارہ راجستھان حکومت کو گرانے کے امکانات کا اظہار کیا۔

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت

انہوں نے کہا کہ اگر اجے ماکن، کے سی وینو گوپال، رندیپ سرجے والا اور اویناش پانڈے نے راجستھان میں اپنے رہنماؤں کو برطرف نہ کیا ہوتا تو بی جے پی راجستھان حکومت کو گرانے میں کامیاب ہوسکتی تھی۔

وزیراعلیٰ گہلوت نے کہا کہ کانگریس کارکنان کی دعا سے راجستھان میں حکومت محفوظ ہے، انہوں نے کہا کہ اجے ماکن 34 دن تک ہمارے ساتھ ہوٹل میں رہے، اور وہ سب کچھ جانتے ہیں کہ اس وقت کیا ہو رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ممبران اسمبلی نے سیاسی بغاوت کے دوران امت شاہ، دھرمیندر پردھان اور سید ظفر الاسلام سے ایک گھنٹے تک ملاقات کی، یہ وہی ظفر الاسلام ہیں، جو جیوتی رادتیہ سندھیا کو بھی بی جے پی میں لے کر گئے ہیں۔

گہلوت نے کہا کہ کانگریس کے اراکین اسمبلی نے انہیں بتایا ہے کہ ان لوگوں نے بی جے پی کے تینوں رہنماؤں سے ایک گھنٹہ تک ملاقات کی تھی، وہی اراکین اسمبلی اب کہتے ہیں کہ ہمیں شرم آتی ہے کہ کہاں سردار پٹیل ملک کے وزیر داخلہ تھے اور کہاں اب امت شاہ وزیر داخلہ ہیں، ملاقات کے دوران وہ ہمیں مٹھائیاں کھلا رہے تھے، نمکین کھلا رہے تھے اور ہماری حوصلہ افزائی کے لیے ایسا ماحول پیدا کر رہے تھے۔

امت شاہ نے ہمارے ایم ایل ایز کو بتایا کہ راجستھان میں حکومت گرانا میری ترجیح ہے، ہم نے پہلے بھی پانچ حکومتیں گرائی ہیں اور یہ چھٹی حکومت ہوگی اور میں ہی اس کو گراؤں گا۔ یہ سارا کھیل کھیلا گیا تھا۔

گہلوت نے بتایا کہ رندیپ سنگھ سرجے والا، اجے ماکن، اویناش پانڈے اور کے سی وینوگوپال کی وجہ سے راجستھان کی حکومت اس وقت محفوظ اور باقی ہے۔

گہلوت نے کہا کہ بی جے پی ہر ریاست میں ایسی سازش کر رہی ہے، انہوں نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اب یہ کہہ رہے ہیں کہ مہاراشٹر کا نمبر ہے اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ اب یہ کھیل راجستھان میں دوبارہ شروع ہونے جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.