ETV Bharat / city

آکسیجن اور دواؤں کے لئے مرکز سے مطالبہ کرنے کی اپیل

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے عالمی وبا کورونا کے دوران ریاست میں آکسیجن اور ادویات کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ مرکزی حکومت سے ریاست کو آکسیجن اور دوائیں الاٹ کرنے کی اپیل کریں۔

Appeal to the Center to increase the allotment of oxygen and medicines
آکسیجن اور دوائیوں کے لئے مرکز سے مطالبہ کرنے کی اپیل
author img

By

Published : May 2, 2021, 5:19 PM IST

اشوک گہلوت نے آج یہ اپیل سوشل میڈیا کے ذریعے کی۔ انہوں نے کہا کہ "میں اپوزیشن لیڈروں، بی جے پی کے ریاستی صدر اور ریاست کے تمام اراکین پارلیمنٹ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ وزیر داخلہ امت شاہ ، وزیر صحت ہرش وردھن ، مرکزی وزیر من سکھ ماندویا اور بی جے پی صدر جے پی نڈا سے بات کر کے ریاست کے لئے آکسیجن اور دواؤں کے الاٹمنٹ بڑھانے کا مطالبہ کریں۔'

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پورے ملک کے آکسیجن اور ریمیڈیسور دواوں کی تیاریوں کو کنٹرول کررکھا ہے، لہذا ہم کھلی منڈی سے آکسیجن اور دوائیں نہیں خرید سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سیاست سے بالاتر ہو کر ریاست کے لئے کام کریں۔ ہماری کوشش ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں مل کر کورونا کے خلاف لڑنے کے لئے کام کریں۔ ہماری کوشش ہے کہ راجستھان میں کوئی بھی مریض آکسیجن کی کمی کی وجہ سے زندگی کی جنگ نہ ہار جائے۔ لیکن اس کے لئے ہمیں مناسب مقدار میں آکسیجن الاٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.