ETV Bharat / city

اسدالدین اویسی نے جے پور کا دورہ کیا - اردو نیوز جے پور

مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی آج ایک روزہ دورہ پر راجستھان کے دارالحکومت جے پور پہنچے جبکہ ان کے دورہ کا مقصد معلوم نہ ہوسکا۔

AIMIM chief asaduddin owaisi visit jaipur today
اے آئی ایم آئی ایم کے چیف اسدالدین اویسی کا دورہ جے پور
author img

By

Published : Sep 4, 2021, 10:14 PM IST

جے پور دورے کے دوران اسدالدین اویسی نے ایک ہوٹل میں چند لوگوں سے ملاقات کی اور شام 5 بجکر 45 منٹ پر حیدرآباد کے لیے روانہ ہوگئے۔ اسد الدین اویسی آج صبح 12 بجے جے پور کے سانگانیر ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

دیکھیں ویڈیو

ایئرپورٹ سے سیدھے اسدالدین اویسی ایک ہوٹل پہنچے جہاں انہوں نے چند افراد سے ملاقات کی۔ اسدالدین اویسی کی جانب سے ہوٹل میں کچھ لوگوں سے ملاقات کے بعد راجستھان کے سیاسی گلیاروں میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:

مسلم قیادت کو مستحکم کرنے کے لیے پُرعزم: اسدالدین اویسی

حالانکہ جے پور سے حیدرآباد کے روانہ ہوتے وقت ایئرپورٹ پر میڈیا نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے جواب دینے سے منع کردیا اور روانہ ہوگئے۔ جےپور ایئرپورٹ پر پارٹی کے کچھ اراکین بھی پہنچے تھے لیکن اسدالدین اویسی نے ان سے بھی ملاقات نہیں کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.