ETV Bharat / city

راجستھان: جھنجھنو میں آٹھ صحافی کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 8:00 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع جھنجھنو میں آٹھ صحافیوں سمیت 13 افراد عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔

راجستھان: جھنجھنو میں آٹھ صحافی کورونا سے متاثر
راجستھان: جھنجھنو میں آٹھ صحافی کورونا سے متاثر

راجستھان میں ضلع جھنجھنو میں منگل کو آٹھ میڈیا اہلکاروں سمیت 13 نئے کورونا متاثرین پائے گئے۔

محکمہ صحت سے موصول اطلاع کے مطابق جھنجھنو میں ایک اہم روزنامے کا ایک صحافی کچھ دنوں پہلے کورونا جانچ میں مثبت پایا گیا تھا، جس کے بعد اس کے رابطے میں آنے والے لوگوں کی کورونا جانچ کرائی گئی جس میں اس روزنامے کے مدیر سمیت کئی صحافی اور وہاں تعینات دیگر کئی ملازمین کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ اس کے بعد ان سبھی کے رابطے میں آئے ان کے گھروالوں اور دیگر لوگوں کی بھی کورونا جانچ کرائی گئی ہے۔

سرکاری بی ڈی کے اسپتال جھنجھنو کے پی ایم او ڈاکٹر شبھ کرن کالیر نے بتایا کہ جھنجھنو ضلع میں ممبئی سے آئے جھنجھنو شہر کے وارڈ نمبر 33 کے 32سالہ ایک شخص اور 72 سال کے ایک بزرگ۔ حیدرآباد سے آئے کھیتڑی علاقے کے دلیل پورا گاؤں کے رہنے والے 38 سال کے ایک شخص اور موئی گاؤں کے رہنے والے 29 سالہ لڑکی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک پہلے سے متاثر رابطے میں آئے ہیروا گاؤں کے رہنے والے 66 سالہ شخص کی بھی کورونا جانچ مثبت آئی ہے۔

نئے کورونا کیسز کے بعد ضلع جھنجھنو میں کورونا پازیٹو کیسوں کی تعداد بڑھکر 564 ہوگئی ہے۔ ان سبھی 13 کورونا پازیٹو لوگوں کو علاج کے لئے بی ڈی کے اسپتال کے کورونا وارڈ میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر کالیر نے بتایا کہ جھنجھنو میں پانچ کورونا پازیٹو ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ان سبھی کو چوڈیلا میں واقع قرنطینہ مرکز بھیج دیا گیا ہے۔ اب جھنجھنو ضلع میں کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد بڑھکر 514 ہو گئی ہے۔

راجستھان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے وہیں ملک بھر میں 15لاکھ کے قریب افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.