جے پور میں دفعہ 144 کا پورا خیال رکھا جا رہا ہے۔ جو خواتین یہاں احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہیں ان کے درمیان ایک ایک میٹر سے زیادہ کا فاصلہ رکھا گیا ہے۔ یہاں ان خواتین کو کور کمیٹی کی جانب سے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے جن چیزوں کا استعمال کیا جاتا ہے وہ تمام چیزیں مہیا کروائی گئی ہیں۔ 50 روز مکمل ہونے کے بعد یہاں ایک بورڈ پر یہ بھی لکھا گیا ہے کہ جےپور شاہین باغ کی شیرنیو کی جانب سے اس احتجاج کو 50 روز مکمل ہو چکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں 31 جنوری کو غیرمعینہ احتجاج کا اعلان شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور ان پی ار کی مخالفت میں کیا گیا تھا۔ اس کے بعد آج یہاں سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ ہم یہاں دفعہ 144 کا پورا خیال رکھ رہے ہیں جو حکومت کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے اس بات کا بھی یہاں پورا خیال رکھا جا رہا ہے۔
دھرنے کے ذمہ داران کے مطابق اس دھرنے سے متعلق مسجدوں میں اعلان بھی کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے اس کے تحت ہی یہ دھرنا جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جس مقصد کے ساتھ یہاں بیٹھے تھے وہ مقصد آج تک مکمل نہیں ہو پایا ہے اس لئے جب تک وہ مقصد مکمل نہیں ہو جاتا تب تک یہ احتجاج اسی طرح سے مسلسل طور پر جاری رہے گا۔