ETV Bharat / city

بھرت پورکوروناوائرس کی زد میں - ڈاکٹر کپتان سنگھ

بھرت پور ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ اس بار گذشتہ 17 دنوں میں کورونا کے 623 نئے مثبت مریضوں کے سامنے آنے کا موضوع بحث ہے ۔ مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سبزی فروش افراد بتائے جارہے ہیں۔

122-vegetable-vendors-became-super-spreaders-in-bharatpur
سبزی فروشوں کی وجہ سے بھرت پور میں پھیلا کورونا
author img

By

Published : Jun 12, 2020, 9:44 AM IST

راجستھان کے ضلع بھرتپور میں 122 کورونا سپر اسپریڈرز کی شناخت کی گئی ہے۔ ایسے لوگوں کے نمونے لینے کا کام جاری ہے، جن کے نمونے لئے گئے تھے اور ساتھ ہی وہ لوگ جو ان کے رابطوں میں آئے تھے۔

بیانا کے قصائی پاڑا میں کورونا پر کامیابی کے ساتھ قابو پانے کے بعد بھرت پور لوگوں کی نظروں میں آیا تھا لیکن اب ایک بار پھر بھرت پور کا بیانا ماڈل بھی بحث کا موضوع بنتا جارہا ہے۔ تاہم اس بار بیانا کورونا کی روک تھام کی وجہ سے نہیں بلکہ یہاں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا انفیکشن کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔

ویڈیو

گذشتہ 17 دنوں میں ضلع میں کورونا کے 623 نئے مثبت مریض سامنے آئے ہیں۔ یعنی روزانہ اوسطا 45 سے 46 نئے متاثرہ مریض آ رہے ہیں۔

ڈاکٹر کپتان سنگھ نے بتایا کہ بھرت پور کی سبزی منڈی کے سبزی فروشوں سے رابطے کی وجہ سے کورونا دیہی علاقوں میں بھی تیزی سے پھیل گیا۔ دیہی علاقوں کے کسان سبزی منڈی میں سبزی بیچنے اور خریدنے آتے تھے۔ جس کی وجہ سے وہ بھی انفیکشن کی زد میں آ گئے اور دیہی علاقوں کے لوگ بھی اس انفیکشن کا شکار ہونا شروع ہوگئے۔

ڈاکٹر کپتان سنگھ نے بتایا کہ سبزی منڈی کے سبزی فروشوں کے مثبت آنے کے فورا بعد ہی سبزی منڈی کے دکانداروں اور فروشوں کے نمونے تیزی سے لیے گئے۔ اس کے بعد، ان کے خاندان اور ان سے رابطے میں آنے والے لوگوں کے نمونے بھی لیے گئے۔ ڈاکٹر کپتان سنگھ کے مطابق ، ضلع میں زیادہ تر سپر اسپریڈر کے رابطے والے لوگوں کے نمونے لیے گئے ہیں۔ ان میں سے 314 صحت مند ہونے کے بعد اپنے گھر واپس لوٹ گئے ہیں۔ اب باقی بچ جانے والوں کا بھی باقاعدگی سے نمونہ لیا جارہا ہے۔

مثبت پائے جانے پر انہیں ہوم آئسولیشن یا اسپتال میں داخل کیا جا رہا ہے۔ تاکہ ضلع میں جلد سے جلد کورونا انفیکشن پر لگام لگایا جاسکے۔ اہم بات یہ ہے کہ بدھ کی سہ پہر تک ضلع بھرت پور میں کل 817 مثبت مریض سامنے آ چکے ہیں۔ جن میں سے 314 مریض صحت مند ہونے کے بعد گھر واپس جا چکے ہیں جبکہ 9 کی موت ہو چکی ہے۔ اس وقت ضلع میں 494 فعال کیسز ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.