ETV Bharat / city

وندے بھارت مشن کے تحت 146 بھارتی وطن واپس - ائر انڈیا کی پرواز میں

وندے بھارت مشن کے تحت کرغزستان میں طبی تعلیم حاصل کرہے 146 طلباء ایئر انڈیا کی پرواز سے وطن واپس لوٹے ہیں۔

وندے بھارت مشن کے تحت 146 بھارتی وطن واپس

author img

By

Published : Jul 30, 2020, 11:04 AM IST

بدھ کے روز کرغزستان کے شہر بشکیک سے 145 بھارتیوں پر مشتمل ایک پرواز اندور کے دیوی اہلیہ بائی ہولکر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری۔

پرواز میں مجموعی طور پر 146 مسافر سوار تھے جن میں سے 145 اندور آئے۔ یہ تمام مسافر میڈیکل کے طالب علم ہیں جو طبی حاصل کرنے کے لیے کرغزستان گئے تھے۔ ایک مسافر کو دہلی لے جایا گیا۔

کورونا وائرس کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر امت مالاکر نے بتایا کہ ”اندور پہنچنے والے مسافروں میں سے کچھ کا تعلق مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ اور دیگر ریاستوں سے ہے”۔

انہوں نے کہا کہ ''ایئر انڈیا کی ایک پرواز میں 145 مسافروں کو واپس اندور لایا گیا۔ تمام مسافروں کو سات دن تک ادارہ جاتی بنیادوں پر قرنطینہ میں رکھا جائے گا جبکہ اس کے بعد انہیں سات دن گھریلو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ ان سب کی محکمہ صحت نے ایئرپورٹ پر جانچ کی ہے ۔''

ائیرپورٹ سے اپنے بچوں کو لینے کے لیے اہل خانہ یہاں پہنچ گئے تھے۔

بھوپال کے رہائشی عبد الستار نے بتایا ، "میری دو بیٹیاں وہاں ایم بی بی ایس کرنے کے بعد واپس آرہی ہیں۔ وہ ہر سال جون کے مہینے میں ہم سے ملتی ہیں۔ وہ وہاں تین مہینے اپنے گھر کے اندر رہی ہیں۔"

" چھتیس گڑھ کے رہائشی پردیپ کمار نے کہا کہ 'میری بیٹی اس وقت میڈیکل کورس کر رہی ہے، اس کو قریب پانچ سال ہوگئے ہیں۔ وہ گذشتہ سال جون میں آئی تھیں لیکن کووڈ 19 کے بحران کی وجہ سے وہ اس سال ہم سے مل نہیں سکتی تھیں لیکن آخر کار آج وہ واپس آرہی ہیں۔ یہ طلبہ، خوف و ہراس میں ہیں"۔

بھارتی حکومت کے 'وندے بھارت' مشن کا پانچواں مرحلہ ، جس کا مقصد ہوائی سفر پر پابندیوں کی وجہ سے مختلف بیرونی ممالک میں پھنسے ہوئے بھارتی شہریوں کا انخلا کرنا ہے ، جو اگلے ماہ یکم اگست سے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ حکومت نے سات مئی کو وندے بھارت مشن کا آغاز کیا تھا۔ مشن اب اپنے چوتھے مرحلے میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.