ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں شیوراج سنگھ چوہان کے کابینہ میں توسیع کے بعد اندور کے رکن اسمبلی رمیش منڈولہ کو وزیر نہ بنائے جانے سے ان کے حواریوں میں کافی ناراضگی ہے۔
رمیش منڈولہ کے ایک حمایتی سویتا نے شیوراج سنگھ کے کابینی توسیع میں رمیش منڈولہ کو وزیر نہ بنانے سے ناراض ہوکر بھارتی جنتا پارٹی کے دفتر کے سامنے نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔
رمیش کے حامیتی نے رمیش زندہ آباد کے نعرے لگاتے ہوئے اپنے آپ کو آگ کے حوالے کرنا چاہتا تھا لیکن وقت پر ہی اس کو ایسا کرنے سے بچا لیا گیا۔
واضح رہے کی رمیش منڈولہ ایک معروف رکن اسمبلی ہیں اور صوبے میں سب سے زیادہ ووٹوں سے جیتنے کا ریکارڈ بھی انھیں کے نام ھے، رمیش منڈولہ مسلسل 2008 سے کامیاب رہے ہیں۔
بھارتی جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کے خاص حمایتیوں میں سے بھی ہیں، ان کو وزیر نہیں بنانے سے بھارتی جنتا پارٹی کے کارکنوں میں مزید ناراضگی ہے جو شوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے راجیش شیرور نے بتایا کی ہمیں پارٹی کے فیصلے منظور ہیں، جس شخص نے خود کشی کرنے کی کوشش کی تھی وہ اس کے جذبات تھے، ہمیں تھوڑی در پہلے ہی اطلاع ملی تھی کی سویتہ نامی شخص کابینہ میں توسیع سے ناراض ہو کر خودکشی کرنا چاہتا تھا، اس سے قبل وہ میرا ساتھی رہا ہے مگر اب ہمیں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جو بھی فیصلے ہیں وہ منظور ہیں۔