ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے کمشنر دفتر پہنچ کر صدر جمہوریہ کے نام کمشنر کو ایک میمورنڈم دیا ہے.
میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تیل کی اضافی قیمتوں کو فورا واپس لیا جائے، ایس ڈی پی آئی کے صوبائی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ممتاز قریشی نے کہا کہ ہم نے مرکزی حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی اضافی قیمتوں کے خلاف کمشنر دفتر پہنچ کر ایک میمورنڈم دیا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس کو فورا واپس لیا جائے.
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کے اضافی قیمتوں کے بارے میں حکومت کو سوچنا چاہیے، جہاں لاک ڈاؤن سے کاروبار بری طرح سے متاثر ہے وہیں ان بڑھی ہوئی قیمتوں سے ہر خاص و عام پریشان ہیں۔
مقامی لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ اگر پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں کم ہوتی ہے تو اس سے آمدنی میں بھی فرق پڑے گا کیونکہ کورونا وبا کی وجہ سے کاروبار بری طرح سے متاثر ہوا ہے اور لوگوں کی آمدنی بھی کم ہوئی ہے.