ETV Bharat / city

اندور کے باشندوں کے چَھلکے آنسو

author img

By

Published : Aug 13, 2020, 10:11 AM IST

Updated : Aug 13, 2020, 10:28 AM IST

راحت اندوری کی نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنے سے اندور کے باشندے غمزدہ ہیں۔

image
image

ملک کے مشہور و معروف شاعر راحت اندوری کورونا سے متاثر ہو گئے تھے اور دل کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔ منگل کی شام کو حرکت قلب رک جانے سے انتقال ہو گیا۔ راحت اندوری کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے ان کے چاہنے والے ان کی نماز جنازہ میں شریک نہیں ہو پائے جس سے وہ مایوس اور غمزدہ ہیں کیونکہ ان کا محبوب شاعر اب اس دنیا کو الوداع کہہ گیا۔

اندور کے باشندوں کے چھلکے آنسو

ان سے محبت کرنے والوں نے کہا کہ راحت اندوری کا اس طرح سے چلے جانا اردو کا بڑا خسارہ ہے۔ راحت اندوری اس شہر کی ایک پہچان تھے۔ ایک مقامی شخص نے کہا کہ اگر ہم کہیں باہر جاتے تھے تو لوگ اکثر پوچھتے تھے کہ تم راحت کے شہر سے ہو جس سے ہمیں بڑی مسرت ہوتی تھی مگر بڑا افسوس ہے کہ آخری وقت میں ہم ان کی نماز جنازہ میں شریک نہیں ہو پائے۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ راحت اندوری نے جو اردو ادب کے لیے کیا ہے وہ تواریخ کبھی بھول نہیں پائے گی ہم دعا کرتے ہیں ان کی اللہ مغفرت عطا فرمائے۔ ان کے جانے سے جو خلا پیدا ہوئی ہے وہ پر نہیں ہو سکتا ہے۔

Last Updated : Aug 13, 2020, 10:28 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.