کوئی بھی ملک ترکی کی عبارت تبھی لکھتا ہے جب ملک میں امن و امان قائم رہے، اسی موضوع کو لے کر ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں تنظیم پیس اینڈ ڈیولپمنٹ سوسائٹی نے تین روزہ ورکشاپ Peace and Development Society Conducts Three-Day Workshop کا انعقاد کیا، جس میں ملک بھر سے آئے گاندھی وادی رہنماؤں نے خطاب کریں گے۔ تین روزہ چلنے والے اس اجلاس کا آج پہلا دن تھا، جس میں شہر کے معزز لوگوں کے علاوہ کالج کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا مطلب یہ نہیں کہ چاروں طرف سناٹا پھیلا ہوا ہو، ہر کوئی خاموش ہو، کسی کو بھی بولنے کی اجازت نہ ہو, انصاف مررہا ہو بلکہ امن و امان اور اصل سکون وہ ہوتا ہے جب انسان اپنے خالق سے رجوع ہوتا ہے۔ آج مہاتما گاندھی کو لے کر جو غلط فہمیاں عوام الناس میں پھیلائی جا رہی ہیں، اس میں قطعی سچائی نہیں بلکہ گاندھی تو وہ ہے جو ظلم کے خلاف آواز اٹھاتا ہو، گاندھی تو وہ ہے جو سماجی کارکن میدھا پاٹکر کے ساتھ احتجاجی مظاہرے میں لاٹھی کھا رہا ہو۔
یہ بھی پڑھیں:
کسانوں حق میں گاندھی وادی رہنما کا یک روزہ بھوک ہڑتال
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مہاتما گاندھی اپنی غلطیوں کو بلنڈر کہتے تھے جبکہ دیگر لوگوں کی غلطیوں کو وہ بہت چھوٹا سمجھتے تھے۔ وہ مزید کہتے تھے کہ میں اپنی غلطیوں کو مائیکرو اسکوپ سے دیکھتا ہوں جبکہ دوسروں کی غلطیوں کو ٹیلی اسکوپ سے۔