ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کی ضلع انتظامیہ نے آج ٹیکہ کاری مہم کے تحت خاتون کے لیے مخصوص مقامات پر خواتین ٹیکہ کاری کا اہتمام کیا۔ اس میں مسلم خواتین نے ٹیکے لگوائے۔
کورونا سے تحفظ کے لیے انتظامیہ نے 21 سے 30 جون تک بڑے پیمانے پر مہم کا آغاز کیا ہے۔ جس کے چلتے پورے صوبے میں لوگ ٹیکے لگوا رہے ہیں۔ وہیں آج ضلع انتظامیہ نے کچھ علاقوں میں خاتون کے لیے الگ سے ٹیکہ کاری مرکز کا انتخاب کیا تھا جہاں صرف خواتین کو ہی ٹیکے لگائے جا رہے تھے۔ اس میں بڑی تعداد میں مسلم خاتون نے ٹیکے لگوائے۔
حالانکہ ان مراکز پر کورونا کے احکامات کا عمل سختی سے نہیں کیا جا رہا تھا۔ اس کے باوجود مسلم علاقوں کی ان خاتون نے ٹیکے لگوائے۔
جون 21 سے 30 جون تک چلنے والی ٹیکہ کاری مہم میں ضلع انتظامیہ نے آج یہ پہلی مرتبہ تجربہ کرکے دیکھا تھا کہ کچھ ٹیکا کاری مرکز کو صرف خاتون کے لیے مختص رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اندور: 'ندی میں کیمیکل ڈالنے سے علاقے کا پانی آلودہ'
غور طلب ہے کہ کورونا کی دوسری لہر سے جہاں لاکھوں لوگ متاثر ہو کر لقمہ اجل کا شکار ہو گئے تھے مگر اب بیداری ہو گئے ہیں جس کے چلتے وہ بڑے احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں اور خود سے ٹیکے لگوانے کے لیے ٹیکہ کاری مرکز پہنچ رہے ہیں۔
کھجرانہ علاقے کی کارپوریٹر روبینہ اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں کثیر تعداد میں خواتین نے ٹکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ یہاں کی سبھی خاتون چہرے ڈھاکے ہوئے تھے مگر جگہ کم ہونے کی وجہ سے وہ سماجی فاصلے کا احتیاط نہیں رکھ پا رہی تھیں۔ ضلع انتظامیہ اگر اس کے لئے کچھ بندوبست کرتا ہے تو ہمیں ٹیکہ کاری میں آسانی ہوگی۔