ETV Bharat / city

ضلع اندور میں کورونا کیسز 20،000 سے متجاوز - وائرس متاثرین کی تعداد

مدھیہ پردیش کے ضلع اندورمیں ’کووڈ- 19‘کے 446 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 20383 ہوگئی ہے، جبکہ اس ضلع میں 16000 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔

ضلع اندور میں کورونا کیسز 20،000 سے متجاوز

author img

By

Published : Sep 22, 2020, 3:22 PM IST

چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (سی ایم ایچ او) نے گزشتہ شب ہیلتھ بلیٹن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 277642 نمونے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ان میں کل ٹیسٹ کئے گئے 3642 نمونے بھی شامل ہیں۔ مجموعی طور پر اب تک 20383 متاثر نمونے ملے ہیں۔

بلیٹن کے مطابق گزشتہ روز چار افراد کی موت کے بعد جان لیوا وائرس سے مجموعی طور پر 509 مریضوں کی موت کی اطلاع ہے۔

دوسری جانب اب تک 16000 مریض شفایاب ہوچکے ہیں، جس کے بعد اب زیر علاج مریضوں کی تعداد 3874 رہ گئی ہے۔ اب تک قرنطین مراکز سے 6426 کو فارغ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھین: کورونا ویکسین: تیسرے مرحلے کا کلینیکل ٹرائل شروع

واضح رہے کہ ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 55لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جن میں 45لاکھ کے قریب صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مہلک وائرس سے ملک بھر میں اب تک مرنے والے افراد کی تعداد 90ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے، جن میں ریاست مہاراشٹر کے 33ہزار افراد شامل ہے۔

کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3,14,90,311پہنچ چکی ہے جن میں سے 9لاکھ 70ہزار کے قریب افراد فوت ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.