جیسا کہ سبھی جانتے ہیں کہ کرونا وائرس کا انفیکشن پورے ملک میں پھیلتا جا رہا ہے مرکزی حکومت کی جانب اس وبا سے نجات کے لیے 40 دنوں کا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
ایسے میں اجتماعی جلسے اور شادیوں پر پابندیاں لگی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے خاص وقت کی شادی کو ملتوی کیا گیا ہے۔
ان حالات کے پیش نظر اجین کا ایک دولہا بائیک سے اکیلے ہی اندور پہنچا ویڈیو کے ذریعے رسومات ادا کروائیں اور والدین نے اپنی بیٹی کو دولھے کے ساتھ اکیلے ہی بائیک پر رخصت کر دیا۔
اجین کا رہنے والا دیپک اور اندور کی رہنے والی مونیکا مصرے کی شادی 31 اپریل کو طے ہوئی تھی شادی کارڈز بھی بٹ گئے تھے مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادی کی تاریخ ملتوی کرنی پڑی۔
جس کے بعد 26 اپریل کو کو شادی طے ہوئی والدین نے سرکاری دفاتر میں چکر لگائے مگر انہیں شادی کی اجازت نہیں ملی گھر والوں نے آن لائن انتظامیہ سے شادی کے لئے اجازت مانگی مگر دولہے کو جانے کی اجازت مل گئی اس کے بعد دیپک صبح پانچ بجے اندور کے لیے روانہ ہوا راستے میں پوسٹ پر اسے روکا گیا مگر اجازت ہونے کی وجہ سے اسے جانے دیا گیا۔
سسرال میں شادی کی ساری تیاریاں پہلے سے ہی کی جاچکی تھی ساڑھے چھ بجے سسرال پہنچ کر دیپک نے ویڈیو کے ذریعے ساری رسومات ادا کی اور دس بجے دولہن کو بائیک پر بٹھا کر لے آیا۔