ریاست مدھیہ پردیش کے ’’منی ممبئی‘‘ کہے جانے والے اندور شہر کے تھیٹر فنکاروں نے ’’نکڑ ناٹک‘‘ کے ذریعے قومی پرچم کے بارے میں لوگوں میں شعور بیدار کیا۔
ڈرامہ فنکاروں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’نکڑ ناٹک کے ذریعے قومی پرچم، مجاھدینِ آزادی سمیت دیگر معلومات عوام تک پہنچائی جاتی ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ نکڑ ناٹک کے ذریعے لوگوں میں شعور بیداری کے لیے قومی پرچم کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ’’90 فیصد لوگوں کو ابھی بھی قومی پرچم کی معلومات نہیں ہے جب کہ قومی پرچم ہی ہماری اصل شناخت ہے۔ ہم اگر ملک سے باہر جاتے ہیں تو ہماری ہندوستانی شناخت ہمارے کاغذات پر ثبت ترنگے کے ذریعے ہی معلوم ہو جاتی ہے۔‘‘
واضح رہے کہ 22 جولائی 1947 کو ترنگے کو اسمبلی میں قومی پرچم کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا اور 22 جولائی کا دن قومی پرچم کے طور پر منایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: مالیگاؤں: گھریلو صنعت کی پیداوار املی اور پودینے کی چٹنی کی مقبولیت
تھیٹر فنکاروں نے حکومت سے اس طرح کے پروگرامز کو عام کرکے عوام الناس کو قومی پرچم کی اہمیت و افادیت سمیت اس کی تاریخ سے روشناس کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔