کورونا ہاٹ اسپاٹ ریاست مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں ایک ہی دن میں 907 کووڈ 19 کے سب سے زیادہ مثبت معاملے سامنے آنے کے علاوہ 5 متاثرین کی علاج کے دوران موت بھی درج کی گئی ہے۔
ضلع کے چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر نے بتایا کہ 9 اپریل کو کل 6073 مشتبہ افراد کے نمونوں کی جانچ کی گئی، جن میں 14.93 کی اوسط انفیکشن کی شرح سے 907 متاثرین سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 403 متاثرین کو علاج کے بعد صحت مند قرار دیا گیا ہے۔
یہاں کورونا کے ایکٹیو معاملوں کی تعداد بڑھ کر 7425 تک پہنچ گئی ہے۔ ضلع میں اب تک کل 980502 مشتبہ افراد کے سیمپل کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اس میں سامنے آئے 77592 متاثرین میں سے 69173 صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ضلع میں علاج کے دوران کل 994 متاثرین کی موت واقع ہو چکی ہے۔ گزشتہ دس دنوں کے دوران ریکارڈ نئے معاملے سامنے آنے کی وجہ سے ضلع میں کل شام 6 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔