مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کہ پٹواری سجاد شیخ اپنے آٹھ دوستوں کے ساتھ تفریح کے لیےجنگل گئے تھے جہاں ان کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق اندور سے اٹھ دوستوں کا ایک گروپ اتوار کے دن پکنک منانے کے لیے ساٹھ کلومیٹر دور بڑوا جنگل میں گیا تھا۔ وہاں سے بہنے والی ندی میں تین دوست نہانے لگے۔
اس دوران سجاد پٹواری ڈوب گئے۔ ساتھیوں نے انھیں ندی سے باہر نکالا اور ایمبولینس کو اطلاع دی مگر تب تک دیر ہوگئی تھی، اور ان کی موت ہوگئی۔
اندور: دادا پیر کا 132واں عرس منایا گیا
سجاد شیخ پٹواری تھے اور صوبے کے چھندواڑا کے رہنے والے تھے مگر ان کی پوسٹنگ اندور ضلع کے بیچ ولی ہافسی حلقے میں تھی۔
اس سلسلے میں پولیس نے معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔